ابنا: صوبہ سندھ کي وزارت داخلہ نے حالات کو ديکھتے ہوئے سيکورٹي کے نئے احکامات جاري کئے ہيں شہر کے تمام چائے خانوں کو بارہ بجے بند کر دينے کا حکم ديا گيا ہےـ
يہ احکامات اس وقت جاري کئے گئے جب بدھ کے روز نامعلوم مسلح افراد نے گلستان جوہر اور ناتھ ناظم آباد ميں دو مقامات پر چائے کي دوکانوں پر حملہ کرکے تين افراد کو ہلاک کر دياـ
کراچي کے علاقوں لياري، سرجاني ٹاون،کريم آباد، سہراب گوٹھ اور لياقت آباد ميں بھي فائرنگ کے واقعات کي خبروں موصول ہوئي ہيں جن ميں پاکستان ذرائع ابلاغ کے مطابق اب تک پندرہ افراد مارے جاچکے ہيں-
پاکستان کا صنعتي اور تجارتي مرکز کراچي ايک عرصےسے بدامني کا شکار چلا آرہا ہے جسکي وجہ سے عام لوگوں کي معاشي اور سماجي زندگي بري طرح متاثر ہو رہي ہے........
/169